اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کی انسانی حقوق تنظیم سے منسلک مذہبی آزادیوں پر نظر رکھنے والے ادارے کے سربراہ ’’شیخ سلمان ‘‘نے ملک میں شیعہ مسلمانوں کی مذہبی آزادیوں پر حکومتی کریک ڈاؤن پر سخت تشویش ظاہر کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ شیعہ مسلمانوں کے مذہبی رسومات پر مزید پابندیاں ایسی حالت میں عائد کرنا جب ہمارامعاشرہ سیاسی وسماجی بحران سے دوچار ہے ایک غلط قدم ہے ۔
انہوں نے یہ بیان ایسے وقت میں دیا ہے جب بحرین کے وزیر داخلہ نے کہا تھاکہ حکومت بحرین شیعہ مسلمانوں کی مذہبی رسومات اورتقریبات پر نگرانی رکھنے کیلئے ایک کمیٹی کی تشکیل کا منصوبہ رکھتی ہے ۔
شیخ سلمان نے شیعہ مسلمانوں کی تقریبات کو آل خلیفہ کی طرف سے نشانہ بنانے کی کاروائیوں کو انسانی ومذہبی آزادیوں کے حقوق کی صریح خلاف ورزی قرادیا۔
انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے مذبی آزادی حینربئیل فیلڈ سے بحرین میں ہورہی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیق کا مطالبہ کیا ۔
ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بحرینی رژیم کی کڑی نکتہ چینی کی ہے ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہاہےکہ بحرین میں بدستور آزادی بیان ،اجتماعات اورویب سائٹ پر صارفین کی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے ۔
واضح رہےکہ بحرین میں عوام فروری 2011 ءسے آل خلیفہ حکومت کی بربریت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور شاہی حکومت کے خاتمے اورعوام کی منتخب کردہ جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں تاہم بحرینی فوج ہمیشہ عوام کے پرامن مظاہروں پر کریک ڈاؤن کرتی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲